Tuesday, 5 November 2013

امریکہ کسی کتے کو بھی مارے گا تو اسے شہید کہیں گے،فضل الرحمن


اسلام آباد(دنیا نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےڈرون حملے کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر ہو گئی ہے،فضل الرحمان کہتے ہیں غلط فیصلوں کے باعث پوری قوم جل رہی ہے،امریکا کسی کتے کو بھی مارے گا تو اسے شہید کہیں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا انیس سو اسی سے ناکارہ پالیسیز کی وجہ سے پاکستان آگ میں جل رہا ہے،ڈرون حملے کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے امیر فضل الرحمان نے کہا قبایلی علاقے میں حکومتی رٹ نہ رہی تو کیا ملک قائم رہ سکے گا۔غلط فیصلوں کے باعث پوری قوم جل رہی ہے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،انہوں نے دفاعی، معاشی قوت اور امن وامان کو لازم و ملزوم قرار دیا۔اس سے پہلے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا امریکا کسی کتے کو بھی مارے گا،اسے شہید کہیں گے۔انہوں نے کہا پنجاب اس آگ میں نہیں جل رہا جس میں باقی صوبے اور فاٹا جل رہا ہے،حکومت پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے ذریعے حکمت عملی مرتب کرے۔

No comments:

Post a Comment