DUBAI: The International Cricket Council (ICC) on Sunday released new one-day rankings, placing Pakistani spinner Saeed Ajmal on the top.
Muhammad Hafeez is on top of the list in the ICC ranking list for all-rounder category. Hafeez is also among the top ten bowlers.
India’s Virat Kohli grabbed top position in the list for batsmen with South African batsman Hashim Amla on the second.
Misbahul Haq was the only Pakistani batsman who succeeded in securing his place in the top ten.
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے جادو گر بالر سعید اجمل نے بالنگ اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں بیٹنگ میں بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں ، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا دوسرا ، دورہ بھارت میں قائم مقام آسٹریلوی کپتان جارج بیلے کا تیسرا اور سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگاکارا کا چوتھا نمبر ہے، پہلے دس بلے بازوں میں پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہوپائے ہیں، مصباح الحق نویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بالنگ کے شعبے میں جادوگر اسپنر سعید اجمل کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ تمام بالرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور تیسرے نمبر پر بھارت کے رویندر جدیجا ہیں، پہلے 10 بہترین بالرز کی فہرست میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں تاہم ان کا نمبر اس فہرست میں دسواں ہے۔
پاکستان کے محمد حفیظ کا بلا بھلے ہی ان کا ساتھ نہ دے رہا ہو لیکن آل راؤنڈ کارکردگی میں وہ سب سے آگے ہیں اور ایک بار پھر آئی سی سی کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرا نمبر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ہے اور تیسرے نمبر پر سری لنکا کے تجربے کار کھلاڑی تلکارتنے دلشان ہیں جبکہ بوم بوم آفریدی اس فیہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
No comments:
Post a Comment