سیالکوٹ (دنیا نیوز)بھارتی دراندازی کا سلسلہ جاری ہے،سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چناب رینجرز کا جوان شہید ہو گیا۔بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور کنٹرو ل لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا،آج ایک بار پھر بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چناب رینجرز کا جوان شہید ہو گیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالا جوان اسرار، چنگیاں پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات تھا۔چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے باعث بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔
No comments:
Post a Comment