Wednesday, 16 October 2013

KP Law Minister Israrullah Gandapur killed in suicide attack

ڈی آئی خان دھماکا، صوبائی وزیر قانون سمیت 8 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور کے گھر میں خود کش دھماکا، صوبائی وزیر قانون سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہونے والے خود کش حملے میں صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دنیا نیوز کے ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور اپنے گھر میں لوگوں سے عید ملنے میں مصروف تھے کہ اچانک مہمانوں کے بھیس میں آنے والے 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے صوبائی وزیر اسرار اللہ خان گنڈا پور سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ انھیں اور دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر کلاچی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے بھیجا گیا تاہم وہ اور دیگر افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں صوبائی وزیر کے 2 بھائیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔ خود کش حملہ آوروں نے صوبائی وزیر کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔ اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
DERA ISMAIL KHAN: Khyber Pakhtunkhwa Law Minister, Israrullah Gandapur and eight others were killed when a suicide bomber struck at his residence on Wednesday.

Police said 20 others were injured in the attack. The injured were shifted to the Kolachi Tehsil hospital, while those in critical condition were taken to the District Headquarters Hospital in Dera Ismail Khan.

The suicide bomber entered the residence of Gandapur in the Kolachi area after killing the policemen deployed outside and detonated his explosive-rigged vest. The minister was greeting people on the occasion of Eid-ul-Azha when the bomber struck.

Speaking to senior journalist Saleem Safi, the brother of Gandapur confirmed that the provincial minister had been killed in the attack.

Israrullah Gandapur was elected from PK-67 (DI Khan IV) as an independent candidate during the 2013 general elections and later joined the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI).

Prime Minister Nawaz Sharif, President Manmoon Hussain, PTI chairman Imran Khan and ANP chief Asfandyar Wali Khan condemned the attack. Imran Khan directed the provincial government to launch an investigation and take action against those involved.

Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan has summoned a report from IG Khyber Pakhtunkhwa.

No comments:

Post a Comment