Tuesday, 8 October 2013

کراچی سٹاک مارکیٹ : مکمل مندی , 35 ارب روپے ڈوب گئے


کے ایس ای میں تمام انڈیکس میں مندی،کاروباری حجم 2کروڑ شیئرزکم،67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں،مارکیٹ سرمایہ 5204ارب روپے رہ گیاکراچی/لاہور(بزنس رپورٹر/کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مکمل مندی کے گرداب میں پھنس گئی اورتمام انڈیکس ، کاروباری حجم، مارکیٹ سرمائے میں شدید مندی کارجحان رہا جبکہ 67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرگئیں۔لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے باعث نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مندی سے ہوا اور انڈیکس221پوائنٹس کی کمی کے بعد22000پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا، ٹریڈنگ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس21864.85پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت میں دباؤ کے بعد کاروباری حجم بھی10کروڑ کی سطح سے گر گیا۔ مندی سے مارکیٹ کے آغاز کے باعث سرمایہ کاروں کو 35ارب 72کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا حجم 52کھرب4ارب روپے کی سطح سے زائد رہا،دوسری جانب سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت کا سلسلہ نہ تھم سکا اور گزشتہ روز بھی مارکیٹ سے 2کروڑ سے زائد حصص نکل گئے جس کے بعد کاروباری حجم8کروڑ40لاکھ حصص پر مشتمل رہا،مجموعی طور پر309کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 25فیصد یعنی84کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،67فیصدیعنی205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مالیاتی نتائج آنے میں وقت اور عید الاضحی کی آمد کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم دکھائی دی جبکہ عید الاضحی کی آمد کے باعث سرمایہ کاروں میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت بھی دیکھی گئی،حصص کے اعتبار سے سب سے زیادہ کاروبارپی آئی اے ،ایف نیٹ ایکوٹیز،بینک آف پنجاب اور عسکری بینک میں دیکھا گیا،آئل اینڈ گیس انڈیکس میں287جبکہ بینکنگ انڈیکس میں41پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی،رفحان اور نیسلے کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے رفحان کے حصص کی قیمت240 روپے اضافے سے 5040اور نیسلے کے حصص کی قیمت 198.33روپے اضافے سے 6198.33 روپے رہی ۔ کے ایس ای30 انڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 16573اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس110پوائنٹس کی کمی سے 15899پوائنٹس پر بند ہوئے ۔ لاہور سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 76 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 26 میں کمی جبکہ 44 میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈکس 23.18 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 4354.68 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 17 لاکھ 85 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا، جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن کے 6 لاکھ 1 ہزار 500 حصص، این آئی بی بینک کے 3 لاکھ 25 ہزار حصص جبکہ بینک آف پنجاب کے 2 لاکھ 61 ہزار حصص فروخت ہوئے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حصص میں ہوا، جس کی قیمت 1.17 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 3.41 روپے کم ہو گئی۔ سٹاک مارکیٹ

No comments:

Post a Comment