مظفر آباد(دنیا نیوز)27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے ریاست جموں و کشمیر میں فوجیں اتار کر ریاست کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ کیا جس کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں اس سلسلے میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کے ساتھ مظاہرے بھی کیے گئے۔بھارتی فوج نے 66 سال قبل آج ہی کے دن تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا۔اسی لئے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو اس جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ریاست جموں و کشمیر پربھارت کے اس ناجائز قبضے اور اسکے نتیجے میں ایک سال تک جاری رہنے والی جنگ کو روکنے کیلئے اس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو خود ہی مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے تھے ۔بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے جواہر لال نہرو کے وعدے کو ابھی تک کسی بھی ہندوستانی حکمران نے پورا نہیں کیا۔
No comments:
Post a Comment