اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 2 روپے فی یونٹ، جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 5 روپے 79 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت 8 روپے 11 پیسے یونٹ ہوگی۔ 201 سے 300 یونٹ تک کے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 12 روپے 9 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا گیا ہےجب کہ 301 سے 700 یونٹ تک بجلی کی قیمت 16 روپے اور 700 سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 18 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی نہ استعمال کرنے کی صورت میں بھی صارفین کو 75 روپے بل ادا کرنا ہوگا۔
قبل ازیں نیپرا نے اعدادوشمار کے ہیرپھیر کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بجلی کی قیمتوں کا وہی فارمولا پیش کیا جس کا اطلاق وفاقی حکومت نے یکم اکتوبرسے کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسے معطل کرتے ہوئے معاملہ نیپرا کو بھجواتے ہوئے قیمتوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔
No comments:
Post a Comment